موٹر سائیکل چوری کیس ، ملزم 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

موٹر سائیکل چوری کیس ، ملزم 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ اسد اللہ خان کٹک نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو تھانہ مناواں پولیس نے ملزم تنویر عمر کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا،پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم کو گرفتار کیا اور دوران تفتیش ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل چوری کی نکلی تھی، ،ملزم کے دیگر ساتھی بھی تاحال مفرور ہیں ،ملزم کا 8روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 4 روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی