اشتیاق نے دھوکہ دہی سے جعلی نکاح کیا،انصاف فراہم کیا جائے،صغراں

اشتیاق نے دھوکہ دہی سے جعلی نکاح کیا،انصاف فراہم کیا جائے،صغراں

لاہور(نامہ نگار)محبت کی شادی کرنے والی خاتون جعلی نکاح کرنے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرانے سیشن عدالت پہنچ گئی۔ایڈیشنل سیشن جج انوار اللہ کی عدالت میں درخواست گزار صغراں بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے مبینہ خاوند اشتیاق کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے ایک سال قبل اشتیاق سے پسندکی شادی کی اور اب اس نے اسے اپنی بیوی ماننے سے انکار کر دیا ہے، اشتیاق نے دھوکہ دہی سے جعلی نکاح کیا ،ایک سال بعد نکاع نامہ کی ضرورت پڑی تو حقیقت کھلی ،خاتون نے مزید موقف اختیار کیا کہ جب اس کو سچائی کا علم ہوا ، اس نے خود کشی کی کوشش بھی کی اس سال تک جس شخص کو خاوند سمجھا وہ فراڈ نکلا ،اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے ،تھانہ شمالی چھاونی پولیس کو کارروائی کے لئے درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے ،فاضل جج نے آئندہ سماعت پر تھانہ شمالی چھاؤنی کے ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

مزید : علاقائی