خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ ، ایس ایچ او لوہاری سے رپورٹ طلب

خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ ، ایس ایچ او لوہاری سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لوہاری گیٹ کی رہائشی خاتون نے شہری کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر سیشن عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی، ایڈیشنل سیشن جج محمد محسن نے ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست گزارچندہ بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے موقف اختیار کیا ہے کہ علی شاہ نامی شخص درخواست گزار کو ہراساں کر رہا ہے ، وہ زبردستی اسے شادی کرنا چاہتا ہے،شادی سے انکار کرنے پر درخواست گزار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،مذکورہ شخص کے خلاف متعلقہ تھانے میں کارروائی کے لئے درخواست دی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، وکیل نے استدعا کی کہ پولیس کو مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد آئندہ سماعت پر متعلقہ ایس ایچ او سے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

علاقائی -