طلبا گروپس میں جھگڑے کا مقدمہ، طالب علموں کی عبوری ضمانت منظور

طلبا گروپس میں جھگڑے کا مقدمہ، طالب علموں کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(نامہ نگار )نجی سکول کے دو طلبا گروپس میں جھگڑا،مقدمہ درج ہونے پر طالب علم ضمانت کرانے سیشن عدالت پہنچ گئے۔نجی سکول کے طلبہ بلال ڈوگر،ثقلین خان، اسد خان، شہزاد اور سلمان پر ساتھی طالب علم محسن علی اور شہزاد شیخ پر معمولی تلخ کلامی پر تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے جس پر ان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے،ملزمان کی جانب سے ہارون اعجاز چھٹہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،ایڈیشنل سیشن جج فیاض احمد بٹر نے طالب علموں کی عبوری ضمانت کی درخواستیں 50،50ہزار روپے کے مچلکوں کے 18اگست تک منظورکرتے ہوئے متعلقہ پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی