حافظ آباد،تیسری منزل سے گرنے والانوجوان بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر جھلس گیا

حافظ آباد،تیسری منزل سے گرنے والانوجوان بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر جھلس گیا

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد میں علی پور روڈ پر واقع سپر مارکیٹ کی تیسری منزل سے اٹھارہ سالہ نوجوان گر کر بجلی کی 11 ہزار کے۔وی تاروں سے ٹکراکر شدید جھلس گیا۔ جس پر اسے تشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا۔ محلہ قضافی پورہ کے رہائشی محمد حنیف ارائیں کا جواں سال بیٹاعلی حیدر جو ذہنی طورپر پریشان چلا آرہا تھا ۔ وہ گذشتہ روز سپر مارکیٹ کی تیسری منزل سے نیچے گرکر قریب سے گزرتی بجلی کی تاروں سے ٹکراکر شدید جھلس گیا۔جس پر ریسیکو 1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر اسے ٹراما سنٹر منتقل کردیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی