ہائی ویز اور موٹر وے پولیس کی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے تربیتی کورس کا آغاز
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب ایمر جنسی سروس نے نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس کے پاکستان بھر سے سنیئراورجونئیرپٹرولنگ آفیسرز کوزندگی بچانے کے بنیادی اصول ، فرسٹ ایڈ اور حادثات اور ایمر جنسی ریسپانس پر مشتمل تربیت چار روزہ 30ویں تربیتی کورس برائے ایکسیڈنٹ اور ایمر جنسی ریسپانس کاا یمر جنسی سروسز میں آغاز کر دیاگیا۔نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پو لیس کے سٹاف کو ریسکیو 1122کے ما سٹر ٹر ینرزکی جانب سے موٹروے سٹاف کو تربیت دی جارہی ہے تا کہ نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پر ہو نے والے حا دثات میں لوگوں کو بر وقت ریسپانس کرتے ہو ئے ابتدائی طبی امداد فراہم کرسکیں۔ان خیا لات کا اظہارگزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیرنے تربیتی کورس کے شرکاء سے خطاب کے دوران نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کورسز کا انعقاد انسپکٹر جنرل عامر ذوالفقار کی خواہش پر کیا گیا جبکہ اس باہمی تعاون کا مقصد نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پو لیس کے آفیشلزکی صلاحیتوں کو بہتر کرناہے تاکہ ہائی وے اور موٹر وے پر ہو نے والے حادثات پر بر وقت اور موثر طریقے رسپانس کر سکیں۔اس موقع پرکمیونیٹی سیفٹی اور انفارمیشن ونگ کی ہیڈ نے ڈی جی ریسکیو پنجاب کو آگا ہ کیا کہ اب تک پورے پاکستان میں اس طرح کے 29 تربیتی کورس کروائے جا چکے ہیں جس میں 1119 نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے کے اہلکاروں کو تر بیت فراہم کی جا چکی ہے جس میں لاہورمیں 35 ، سرگودھا میں 78، جہلم میں 170، گوجرانوالہ میں 130 ، اٹک میں 400، رحیم یار خاں میں101، ملتان میں 161 ،لاہو ر میں 40 افراد کو تربیت فراہم کی گئی۔
۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شرکاء کو زندگی بچانے کی بنیادی مہارتیں بشمول آگ سے بچاؤ ، چھوٹی آگ پر قابو پانے کی تربیت متعلقہ اضلاع میں ضلعی آفیسر کی زیر سرپرستی کے ساتھ ساتھ سنیئر مینجمنٹ اور ایمر جنسی سروسز اکیڈمی میں محمد احسن (کورس کوارڈینٹر ) اور میاں رفعت ضیاء (کورس ماسٹر) نے فراہم کی تاکہ نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس کے نرسنگ سکول کے لیے ایکسیڈینٹ اور ایمر جنسی ریسپانس کے لیے بہترین ٹرینر تیار کیے جائیں۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا نے کہا کہ زیادہ ترحادثات کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران فرسٹ ریسپانڈرز ہوتے ہیں جو نہ صرف جائے حادثہ کی صورت حال سے نبر آزما ہوتے ہیں بلکہ پیشہ وارانہ لیکن ضروری ایمر جنسی مینجمنٹ کی صلاحیتوں کو بروئے کار بھی لاتے ہیں۔یہ تربیتی کورس نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پو لیس کی صلاحیتوں میں اضافے پر مبنی کورس نیشنل ہائی وے پر حادثات میں متاثر ہ افراد کے لیے بڑا مفید ثابت ہوگا۔ڈی جی ریسکیو پنجاب نے ایمر جنسی سروسز اکیڈمی کے ماسٹرٹرینرکی محنتی ٹیم اور متعلقہ اضلاع کے تربیتی عملے کی 1000 سے زائد نیشنل ہائی وے اور موٹرویز اہلکاروں کی تربیت کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیو1122 روزانہ کی بنیا پر تقریباً 900 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کررہی ہے جبکہ دونوں اداروں کے باہمی کوشش اور نیشنل ہا ئی وے اور موٹروے پولیس کی ایکسیڈنٹ اور ایمر جنسی ریسپانس کی تربیت کیوجہ سے شرح اموات اور زخمیوں کی بڑھتی ہو ئی تعدادمیں کم کیا جاسکتاہے۔