نصیرآباد سے لاپتہ نوجوان سٹیج اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد

نصیرآباد سے لاپتہ نوجوان سٹیج اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد

لاہور (خبرنگار)نصیرآباد کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والا نوجوان سٹیج اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد ہوگیا۔ نوجوان اغوا ہوا یا کوئی اور معاملہ تھا اس حوالے سے تاحال کچھ واضح نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق 8 روز سے لاپتہ مکہ کالونی کااحمدنامی نوجوان سٹیج اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد ہوا۔ مغوی کے دوستوں کی نشاندہی پر پولیس نے اداکارہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ احمد کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ مدیحہ شاہ نشہ کرواتی ہے۔ تاہم مدیحہ شاہ کا کہنا ہے کہ میں جس وقت کراچی تھی تو مجھے احمد کا فون نوکری کے لیے آیامیں نے اسے کہا کہ میں واپس آکر دیکھتی ہوں،میں دو دن قبل ہی لاہور پہنچی ہوں جبکہ احمد پہلے بھی میرے پاس چھ سات ماہ کام کرچکا ہے اور وہ لڑکا اپنے گھر والوں سے بہت پریشان تھااس کے گھر والے مجھ سے پیسے مانگ رہے تھے جو میں نے دینے سے انکار کیا تو یہ سارا ماجرہ پیش آیا۔

مزید : علاقائی