مزنگ کے علاقہ سے 65 سالہ معمرشخص کی لاش برآمد

مزنگ کے علاقہ سے 65 سالہ معمرشخص کی لاش برآمد

لاہور (خبرنگار) مزنگ کے علاقہ سے 65سالہ معمر بزرگ کی لاش برآمد ،پولیس نے لاش قبضے میں لے کرایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے بھجوادی ۔ تفصیلات کے مطابق مزنگ ٹیمپر روڈ کے قریب بیکری کے باہر 65سالہ معمر بزرگ گر کر بے ہوش ہوگیاجس کو راہگیروں نے فوری ریسکیو کی مدد سے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے مرنے کی تصدیق کردی ۔اس واقع کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی ۔پولیس کے مطابق متوفی کے جیب سے ملنے والی شناختی دستاویزات کے مطابق اس کا نام غلام فرید جوکہ پمبرآزاد کشمیرکا رہائشی تھا۔

وہ یہاں کیوں آیا تھا اس بارے میں کوئی علم نہیں اورنہ ہی اس کے لواحقین سے ابھی تک رابطہ ہوسکا ہے۔ متوفی کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث واقع ہوئی ہے

مزید : علاقائی