مالی بدعنوانی کیس ،آصف ہاشمی کی درخواست ضمانت خارج

مالی بدعنوانی کیس ،آصف ہاشمی کی درخواست ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل محمد رفیق نے مالی بدعنوانی کیس میں سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔آصف ہاشمی کو گزشتہ روز جیل سے لاکراحتساب عدالت میں پیش کیا گیا،آصف ہاشمی نے 3مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی، ایف آئی اے حکام کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی، اس موقع پر آصف ہاشمی نے احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے بھی ملاقات کی۔
ایف ائی اے کے تفتیشی کے مطابق آصف ہاشمی نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی ملی بھگت سے میسرز ہائی لنک میں 1870 ملین کی غیر قانونی سرمایہ کاری کی ، آصف ہاشمی پر 2009 ء سے 2012 ء کے درمیان بطور چیئرمین انویسٹمنٹ کمیٹی غیرقانونی طور پر مالی سرمایہ کاری کی منظوری دینے کا الزام بھی ہے،عدالت نے ایف آئی کی رپورٹ کی روشنی میں آصف ہاشمی کی درخواست خارج کر دی۔

مزید :

علاقائی -