عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کی تنخواہ بند

عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کی تنخواہ بند

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کی تنخواہ تا حکم ثانی بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کی تنخوا بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

،عدالت میں سرکاری وکیل نے بتایا کہ مذکورہ ایس ایچ او قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کے گواہان کو عدالتی حکم کے باوجو دپیش نہیں کررہا ہے ،ملزمان کے گواہان پیش نہ ہونے کی وجہ سے مقدمہ التوا ء کا شکار ہیں، ایس ایچ او کو متعدد بارعدالت کی جانب سے طلبی نوٹس بھی جاری کئے جا چکے ہیں ،اس کے باوجود گواہان کو پیش نہیں کئے جارہے ، ایس ایچ او کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے جس پرفاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی