منشیات کیس ،مجرم رشید علی کو ایک سال قید ،10ہزار روپے جرمانہ

منشیات کیس ،مجرم رشید علی کو ایک سال قید ،10ہزار روپے جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث مجرم رشید علی کو ایک سال قید اور 10ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔جرمانے کی عدام ادائیگی پر مجرم کو مزید4ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ایڈیشنل سیشن شاہد بشیر کے روبرو پولیس نے ملزم رشیدعلی کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا، سرکاری وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا، پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 1470گرام چرس برآمد کی تھی،سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی