3949کالز پر شہریوں کی مدد ، 277ملزمان گرفتار

3949کالز پر شہریوں کی مدد ، 277ملزمان گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر )ڈولفن سکواڈ کی کارکردگی کے حوالہ سے اجلاس ڈولفن سکواڈ کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیاجس میں ڈولفن سکواڈکی طرف سے جرائم کے خلاف کی گئی کاروائیوں سمیت مجموعی طور پر کرائم کا جائزہ لیا گیاجس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈولفن کے علاوہ سیکٹر انچارجز نے شرکت کی۔ ماہ جولائی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کے علاوہ سیکٹر انچارجز کو شاباش دی گئی۔ ایس پی مجاہد و ڈولفن سکواڈ ندیم کھوکھر نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی و دیگر سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لئے ڈولفن سکواڈایک منفرد فورس کے طور پر سامنے آئی ہے جس سے شہریوں میں نہ صرف احساس تحفظ پیدا ہوا ہے بلکہ شہریوں کی جان ومال واملاک کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ماہ جولائی کے دوران ڈولفن سکواڈ نے ریسکیو 15 کی 3949 کالز پر ریسپانڈ کرتے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کیااور سٹریٹ کریمنلز و روڈ رابری و دیگر سنگین جرائم میں ملوث 277ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچاتے ہوئے ان سے آتشیں اسلحہ، چوری شدہ بیٹریاں، سلنڈر، لیپ ٹاپ، نقدی، چوری شدہ کاریں و موٹر سائیکلوں کے علاوہ منشیات کے خلاف بھی کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں چرس و200بوتل شراب برآمدکی۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے 21 سٹریٹ کریمینلز کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 113 پسٹلز ، 32 رائفلیں ، 199 میگزینز و ہزاروں کی تعداد میں گولیاں ،43چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 05چوری شدہ کاریں شہریوں سے چھینے ہوئے 14موبائل فونزاور 60ہزار سے زائد نقدی برآمد کی۔ڈولفن سکواڈ نے 15 ٹارگٹ آفینڈرز کو بھی گرفتار کیا، پتنگ بازی، ون ویلنگ، آتش بازی و جعلی نمبر پلیٹ کے خلاف بھی کارروائی کے دوران 21 مقدمات درج کروائے ۔ ڈولفن سکواڈ نے کرائم کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 07گمشدہ بچوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا، 138 لوگوں کی ان کی وہیکلز بریک ڈاؤن میں مدد کی، روڈ ایکسیڈنٹ میں 82افراد کو طبی امداددینے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں بھجوایا اور 311 مختلف جگہوں پر ٹریفک کوبھی بحال کروایا۔ ایس پی مجاہدو ڈولفن سکواڈندیم کھوکھر نے جائزہ اجلاس کے دوران کہا کہ ڈولفن سکواڈ آپ کی جان و مال و املاک کی حفاظت کے لئے ہے انہوں نے مزید کہا کہ میری شہریوں سے اپیل ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں اورجب اپنے اردگرد جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی سرگرمیاں دیکھیں توفوراً ریسکیو15 پر اطلاع دیں تاکہ پولیس آپ کی مدد کے لئے پہنچ سکے اس موقع پرایس پی مجاہدو ڈولفن نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف شہر بھر میں ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں دن رات سر گرم عمل ہیں۔

مزید : علاقائی