95 وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

95 وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

لاہور (کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب اظہر حمید کھوکھر کی سربراہی میں ٹریفک وارڈنز کی ترقیوں کے لئے محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس سینٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقد ہوا جس میں ٹریفک وارڈنز کی سنیارٹی اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے 95 ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی، ترقی پانے والوں میں لاہور کے 40 ، گوجرانوالہ 6 ، ملتان 9 ، فیصل آباد 17 اور راولپنڈی کے 23 ٹریفک وارڈنز شامل ہیں ۔ محکمانہ پروموشن بورڈ کے دیگر ممبران میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 1 محمد ادریس ، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان اورڈی آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ شامل تھے ۔

مزید : علاقائی