ڈسکہ ،زمین کا تنازعہ ،18افرا کاخاتون سمیت دوافرادپر تشدد

ڈسکہ ،زمین کا تنازعہ ،18افرا کاخاتون سمیت دوافرادپر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈسکہ(نامہ نگارتحصیل رپورٹر )زمین کے تنازعہ پر دو خواتین سمیت18افراد نے کلہاڑی اور ڈنڈے سوٹوں سے زدوکوب کر کے خاتون سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ کوٹلی نرگٹ کا رہائشی محمد ارشد اپنی ہمشیرہ فرخندہ اور بیٹے آصف کے ہمراہ ڈیرہ پر موجود تھا کہ محمد اسلم ،رشید ،زاہد ،طاہر ،عائشہ ،ثریا ،ریاض ،نواز 5نامعلوم مسلح کلہاڑی، ڈنڈے سوٹے ڈیرہ پر آئے اور کلہاڑی کا وار کر کے محمد ارشد اور ڈنڈے سوٹوں کے وار کر کے فرخندہ اور آصف کو زدوکوب کرکے زخمی کردیا وجہ عناد زمین کا تنازعہ بتایا جاتا ہے ستراہ پولیس نے محمد ارشد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -