صوبائی دارالحکومت میں 3 افراد پراسرار طورپر ہلاک
لاہور( کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں تین افراد پراسرار طورپر ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ 40 سالہ شفاقت علی جو کہ چائنہ سکیم گجر پورہ کا رہائشی ہسپتال میں دوائی لینے گیا اور وہاں پر اچانک طبیعت خراب ہو گئی اورجاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہیں۔ گزشتہ رات پولیس اور ریسکیو کی امدادی ٹیموں کواطلاع ملی کہ عسکری فائیو گلبرگ میں واقع ایک نجی کالج کا طالب علم باتھ روم میں پراسرار طورپر بے ہوش پڑا ہے۔
پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو نوجوان پراسرار طورپر ہلاک ہو چکا تھا۔ ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سبزہ زار کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔