ریلوے اسٹیشن اورملحقہ علاقوں میں تجاوزات کے خلافآپریشن

ریلوے اسٹیشن اورملحقہ علاقوں میں تجاوزات کے خلافآپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر ) ریلوے پولیس نے ٹریفک مسائل کے حل کے لئے ریلوے اسٹیشن لاہور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے پولیس لاہور ڈویژن کے ایس پی ملک محمد عتیق نے انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن خان کی ہدایات پر ریلوے اسٹیشن لاہور اور اس کے نزدیک بوڑھ والا چوک اور حاجی کمپ چوک میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے ناجائز تجاوزات کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا ۔اس موقع پر انسپکٹر ٹریفک لاہورمحمد بابراور ریلوے پولیس کی بھای نفری بھی موجود تھی ۔ لنڈا بازار ، فروٹ ریڑھی با نو ں اور نا جائز پارکنگ سٹینڈوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی گئی۔
عوام کی جانب سے بھی ایس پی ریلوے پولیس لاہور ڈویژن کے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے اوروہ مسافرین جو ٹرین کے ذریعے سفر کرتے ہیں اب ٹریفک مسائل کے حل کی وجہ سے بروقت ریلوے اسٹیشن پہنچ رہے ہیں اور ان کے قیمتی وقت کا بھی ضیاع نہیں ہو رہا۔

مزید :

علاقائی -