برکی میں حالت تیسرے روز بھی کشیدہ رہے ، مکینوں کی نقل مکانی جاری

برکی میں حالت تیسرے روز بھی کشیدہ رہے ، مکینوں کی نقل مکانی جاری

لاہور(کرائم رپورٹر228 خبر نگار) برکی میں دو سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد کے قتل پر تیسرے روز بھی صورتال کشیدہ رہی ہے اور مکینوں کی نقل مکانی جاری رہی ہے پولیس 48گھنٹے گذر جانے کے باوجود نامزد ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں اور جے آئی ٹی کے لئے مشاورت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پھلروان گاؤں میں دو سگے بھائیوں سمیت 5افراد کے قتل میں پولیس کی تفتیش ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھ سکی ہے اور پولیس واقعہ کو 48گھنٹے گذر جانے کے باوجود تاحال ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی ہے، لواحقین ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر تیسرے روز بھی سراپا احتجاج بنے رہے ہیں ، چیف جسٹس آف پاکستان اور نگران وزیر اعلیٰ سے مداخلت کا مطالبہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کی سفارش پر مقدمہ میں نامزد ملزمان افتخار وغیرہ 9ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں اس حوالے سے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سید خرم علی شاہ کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد ملزمان کے نام بلیک لسٹ میں ڈال کر تمام ائیرپورٹس پر تصاویر اور نام دے دیئے گئے ہیں ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے جے آئی ٹی بنانے کے لئے مشاورت کی جا رہی ہے۔جس میں حساس اداروں کی بھی مدد حاصل کی جائے گی تاہم ملزمان تک پہنچنے کے لئے ملزمان کے 20سے زائد رشتے داروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جس میں تفتیش کی جا رہی ہے جس سے ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

مزید : علاقائی