نشترکالونی ، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے 25 سالہ نوجوان کچلڈالا

نشترکالونی ، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے 25 سالہ نوجوان کچلڈالا

لاہور(خبرنگار) نشترکالونی کے علاقہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے 25 سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ خانیوال کا رہائشی 25 سالہ ندیم سوئی گیس سوسائٹی میں مزدوری کرتا تھا۔ گزشتہ رات مزدوری کر کے موٹر سائیکل پر واپس آ رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے کچل دیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔

مزید : علاقائی