سنگین مقدمات میں ملوث گرفتار ملزم ڈی ایس پی ڈولفن کی سفارش پر رہا

سنگین مقدمات میں ملوث گرفتار ملزم ڈی ایس پی ڈولفن کی سفارش پر رہا

لاہور( کرائم رپورٹر) سٹی رائے ونڈ کے علاقہ میں ڈولفن فورس کے ہاتھوں سنگین مقدمات میں ملوث گرفتار ملزم کو ڈی ایس پی ڈولفن نے سفارش کر کے چھڑوا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ سٹی رائے ونڈ کے علاقہ میں ڈولفن فورس نے دوران گشت ایک مشکوک شخص کو روکا جس سے پسٹل برآمد ہوا اور حراست لئے جانے والے شخص کا نام گواش بٹ اور مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتارملزم نے ڈولفن پولیس میں تعینات ڈی ایس پی کاشف خلیل کومدد کے لئے فون کیا جس پر ڈی ایس پی نے حراست میں لئے جانے والے ملزم کو مبینہ طور پر چھڑوا دیا جبکہ اس حوالے سے ایس پی ڈولفن ندیم کھوکھرکا کہنا ہے کہ ان کے علم میں یہ بات نہیں ہے تاہم اگر کوئی ایسا واقعہ ہوا تو ڈی ایس پی کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی جبکہ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ یہ محض الزام ہے انہوں نے کوئی ایسی سفارش نہیں کی۔

مزید : علاقائی