جنوبی امریکہ کے مشہور ملک میں ناجائز عمل کو جائز قرار دینے کی کوشش بری طرح ناکام

جنوبی امریکہ کے مشہور ملک میں ناجائز عمل کو جائز قرار دینے کی کوشش بری طرح ...
جنوبی امریکہ کے مشہور ملک میں ناجائز عمل کو جائز قرار دینے کی کوشش بری طرح ناکام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیونس (ڈیلی پاکستان آن لائن)ارجنٹائن میں اسقاط حمل کو قانونی قرار دینے کی کوشش ناکا م ہو گئی ہے جس کے بعد اسقاط حمل کے مخالفین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہاہے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ارجنٹائن کی سینیٹ نے اسقاط حمل کو قانونی قرار دینے کی قرارداد کو نا منظور کر دیا ہے۔ اس بل کی مخالفت میں اڑتیس ووٹ پڑے جبکہ اکتیس ارکان نے اس کی حمایت کی۔ سینیٹ کے فیصلے کے بعد اسقاط حمل کے مخالفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اسی برس جون میں ایواں زیرین نے اس بل کو منظور کیا تھا۔ سینیٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد اسقاط حمل کو قانونی قرار دیے جانے کے لیے قرارداد اب ایک سال بعد پیش کی جا سکے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی