قصور ، گھر یلوں جھگڑے پر خاوند نے اینٹیں مار مار کر بیو ی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
قصور(بیورورپورٹ)سرائے مغل کے علاقہ کھڈیاں چک 41میں مبینہ لڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر خاوند نے اینٹیں مارکر اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔مقتولہ کے بھائی مظفر گڑھ کے رہائشی وقاص نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن اور بہنوئی سرائے مغل کے نواح میں بھٹہ خشت پر محنت مزدوری کرتے تھے کہ ان کی آپس میں تلخی ہو گئی جس پر طیش میں آکر میرے بہنوئی صفدر نے اینٹیں مار کر میری بہن فیض مائی کو ابدی نیند سلا دیا ۔پولیس تھانہ سرائے مغل نے مقتولہ کے بھائی وقاص کی مدعیت میں خاوند صفدر اور اس کے بھتیجے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔