سعودائزیشن کے فیصلہ پر عملدرآمد کیلئے وضاحتی گائیڈ بک جاری

سعودائزیشن کے فیصلہ پر عملدرآمد کیلئے وضاحتی گائیڈ بک جاری

جدہ (بیورورپورٹ) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے ریٹیل سیکٹر کے 12شعبوں میں سعودائزیشن پر عملدرآمد کی تاریخیں دیدیں۔ وزارت نے سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے وضاحت طلب امور کی گائیڈ بک جاری کردی۔ علاوہ ازیں سعودائزیشن کے فیصلے میں شریک سرکاری اداروں کی جانب سے مختلف پروگراموں کا تعارف بھی دیدیا گیا۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ گاڑیوں اور سائیکلوں، تیار شدہ کپڑوں، بچوں کے کپڑوں، مردانہ اشیاء فروخت کرنے اور گھریلو و دفتری اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں پر سیلز مین صرف اور صرف سعودی ہونگے۔ کسی بھی غیر سعودی مرد و عورت کو مذکورہ دکانو ں پر کام کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس فیصلے پر عملدرآمد یکم محرم 1440ھ سے شروع کردیا جائیگا۔ وزارت محنت نے آجروں اور اجیروں کے ذہنوں میں گرد ش کرنے والے ان تمام سوالات کے جوابات بھی گائیڈ بک میں دیدیئے ہیں جن کی بابت ابہام یا غموز پایا جاتا ہے۔ تفصیل کیلئےhttps://geo.gl/RYBMBf سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

سعودائزیشن

مزید : علاقائی