چولستان ، 3بچیوں کی ہلاکت کی تحقیقاأت کیلئے4رکنی کمیٹی تشکیل

چولستان ، 3بچیوں کی ہلاکت کی تحقیقاأت کیلئے4رکنی کمیٹی تشکیل

لاہور(جنرل رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی ہدایت پر چولستان میں 3بچیوں کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے 4رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ،نگران صوبائی وزیر قانون ضیاء حیدر رضوی کمیٹی کے سربراہ ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ،آر پی او ملتان اور کمشنر بہاولپور ڈویژن کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔کمیٹی کے اراکین بہاولنگر کا دورہ کریں گے اور واقعہ کے تمام پہلوکا جائزہ لیں گے،کمیٹی تحقیقات کر کے بچیوں کے قتل کے اصل حقائق کومنظر عام لائے گی،کمیٹی 7روز کے اندر اپنی رپورٹ نگران وزیراعلی کو پیش کرے گی،کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر قانون ضیا ء حیدر رضوی کے ہمراہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ وقوعہ کا جلد دورہ کریں گے،کمیٹی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اپنی رپورٹ سینٹ کی کمیٹی کو بھی پیش کرے گی،کمیٹی کے سربراہ ضیا ء حیدر رضوی نے آر پی او ملتان اور کمشنر بہاولپورکو جائے وقوعہ پر جا کر حقائق جمع کرنے کی ہدایت کی ہے او رکہاہے بچیوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ افسوسناک ہے ۔کمیٹی پیشہ وارانہ انداز میں تحقیقات کر کے حقائق کو سامنے لائے گی اور کسی کی زیادتی ثابت ہوئی تو قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق بچیوں کے لواحقین کے سا تھ ہیں۔

کمیٹی تشکیل

مزید : علاقائی