جناح ہسپتال کے ملازمین کا ڈیمز فنڈ میں 2 دن کی تنخواہ دینے کا اعلان

جناح ہسپتال کے ملازمین کا ڈیمز فنڈ میں 2 دن کی تنخواہ دینے کا اعلان

کراچی (آئی این پی) کراچی ڈیم کی تعمیر کیلیےَ جناح ہسپتال کے ملازمین نے دو دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا۔جناح ہسپتال کی انتظامیہ نے ملک میں ڈیمز کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے ڈیمز فنڈ میں رقم عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈائریکٹر جناح ہسپتال سیمی جمالی نے کہا کہ 17 اور 18 گریڈ کے افسران دو دن کی تنخواہ ڈیم کی تعمیر کے لیےِ دیں گے جبکہ یہ رقم ملازمین کی تنخواہ میں سے رضاکارانہ طور پر لی جا رہی ہے، پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیےَ کیے گئے اقدام صدقہ جاریہ ہیں۔

جناح ہسپتال

مزید : علاقائی