شاہ فیصل کالونی میں گھر سے خاتون کی لاش بر آمد

شاہ فیصل کالونی میں گھر سے خاتون کی لاش بر آمد

کراچی (آئی این پی)شاہ فیصل کالونی میں گھر سے خاتون کی لاش بر آمد۔تفصیلا ت کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شاہ فیصل کالونی نمبر 4میں حسینی امام بارگاہ کے قریب والی گلی میں واقع گھر سے 25 سالہ تحسین زہرہ کی لاش ملی پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی۔ متوفیہ کے شوہر نے کہا کہ تحسین زہرہ کی موت طبی ہے تاہم پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر درجہ موت واضح ہوگی۔

لاش بر آمد

مزید : علاقائی