گلشن اقبال میں واقع نجی سکول 'غیرقانونی' قرار دے کر سیل کردیا گیا

گلشن اقبال میں واقع نجی سکول 'غیرقانونی' قرار دے کر سیل کردیا گیا

کراچی(آئی این پی) گلشن اقبال میں واقع ایک نجی اسکول کو سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے غیر قانونی قرار دے کر سیل کردیا۔ایس بی سی اے کے مطابق اسکول کی عمارت بغیر اجازت غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔ایس بی سی اے نے مقامی افراد کی شکایات موصول ہونے کے بعد اسکول کو سیل کیا، انہو ں نے کہا کہ اسکول کے اوقات کے دوران سڑک پر ٹریفک جام ہوجاتا ہے جس سے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سیل کیے گئے نجی اسکول میں 100 سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں تاہم بچے جب جمعرات کو اسکول پہنچے تو انہیں اسکول کا دروازہ بند ملا۔جس کے بعد طلباء4 سمیت والدین اور اسکول اسٹاف بھی فٹ پاتھ پر بیٹھ گیا۔

مزید : علاقائی