کسی بھی ملک کے حساب پر دوسرے ملک کے حج کوٹے میں اضافہ نہیں ہوگا
مکہ مکرمہ (بیورورپورٹ) سعودی نائب وزیر حج و عمرہ عبد الفتاح مشاط نے کہاہے کہ کسی بھی ملک کے حساب پر دوسرے ملک کے حج کوٹے میں اضافہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ امسال حج موسم میں حجاج کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ پختہ ہے۔ پہلی بار مشاعر مقدسہ میں پہلے سے تیار خوراک پروگرام نافذ کیا جائیگا۔ امسال 15فیصد تک دائرہ محدود رہیگا۔ آئندہ برسو ں کے دوران اسکاد ائرہ وسیع کردیا جائیگا۔