بلوچستان کی ترقی کیلئے تحریک انصاف کے ہمسفر بنے، شاہ زین بگٹی

بلوچستان کی ترقی کیلئے تحریک انصاف کے ہمسفر بنے، شاہ زین بگٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نومنتخب رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ہمسفر ہوئے ہیں امید ہے بلوچستان کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق معاملات پر مشاورت ابھی جاری ہے ۔ میں نے ہمیشہ وہ فیصلہ کیا جو پاکستان اور بلوچستان کے مفاد میں ہو ۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں بات چیت کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ان کی ملاقات اچھی رہی فی الحال تو ہم مطمئن ہیں انہوں نے کہا کہ ہر وہ کام کروں گاجو پاکستان اور بلوچستان کے مفاد میں ہوگااور ہمیشہ سے اسی پر کاربند رہا ہوں انہوں نے کہا کہ آزادانہ انتخابات سے ہی پاکستان کا وسیع تر مفاد وابستہ ہے ۔
شاہ زین بگٹی

مزید :

علاقائی -