فیسیں بڑھانے والے سکولز کیخلاف کارروائی ہوگی: سعودی وزارت تعلیم

فیسیں بڑھانے والے سکولز کیخلاف کارروائی ہوگی: سعودی وزارت تعلیم

جدہ(محمد اکرم اسد) سعودی وزارت تعلیم کے ترجمان مبارک العصیمی نے خبردارکیا ہے کہ جو نجی اسکول یا غیر ملکی اسکول فیسیں بڑھائے گا یا اسکول اشیاء پر اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کریگا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ العصیمی نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر والدین سے کہا کہ وہ 19996 پر رابطہ کرکے ایسے کسی بھی غیر ملکی یا نجی اسکول کے خلاف رپورٹ کرسکتے ہیں جوفیس اور اسکول اشیاء کی بابت مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہو۔

مزید : علاقائی