تحریک انصاف کی مخلوط حکومت کمزور سینیٹ میں بھی مسائل ہونگے ، امریکی تجزیہ نگار

تحریک انصاف کی مخلوط حکومت کمزور سینیٹ میں بھی مسائل ہونگے ، امریکی تجزیہ ...

 واشنگٹن (اظہر زمان، بیوریو چیف) پاکستان میں عمران خان کی مخلوط حکومت بہت کمروز ثابت ہو گی اور اس کے ساتھ ساتھ سینیٹ میں تحریک انصاف کی اقلیت بھی اس حکومت کے مسائل میں اضافہ کرے گا۔ اس رائے کا اظہار امریکی تجزیہ کاروں نے واشنگٹن میں ہونے والی ایک مجلس مذاکرہ میں کیا جس کا عنوان تھا ’’پاکستان انتخابات کے بعد‘‘ واشنگٹن کے معروف تھنک ٹینک ہڈمن انسٹی ٹیوٹ نے اس مجلس کا اہتمام کیا تھا جس میں اظہار خیال کرنے والے تجزیہ کاروں میں فلور یڈا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد تقی اور امریکہ کے لئے پاکستان کے سابق سفیر چین حقانی بھی شامل تھے۔ تجزیہ کاروں کے خیال میں اس وقت اکثریتی جماعت تحریک انصاف چھوٹی پارٹیوں اور آزاد ارکان کے ساتھ مل کر جو حکومت بنائے گی وہ بہت کمزور ثابت ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ مقتدد حلقوں کو بھی ایک کمزور حکومت پسند ہے کیونکہ یہی ان کے مفاد میں ہے کیو نکہ وہ 2013ء جیسے طاقت ور وزیر اعظم کو بر سراقتدار دیکھنا نہیں چاہتے تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ عمران خان کے برسر اقتدار آنے سے خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ وہ کہتے ہیں کہ جس سیاسی نظام کے خلاف عمران خان نے نوجوان کومتحرک کیا تھا اب وہ خود اس کا حصہ بن گئے ہیں اور اگر یہ سلسلہ چلتا گیا تو نوجوان ان سے دور ہوجائیں گے۔

امریکی تجزیہ نگار

مزید : علاقائی