یمن اتحادی فضائی حملہ ،30بچوں سمیت 45افراد ہلاک ، متعدد زخمی

یمن اتحادی فضائی حملہ ،30بچوں سمیت 45افراد ہلاک ، متعدد زخمی

 صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی یمن میں بچوں سے بھری ایک بس پر فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 30 بچوں سمیت 45 افراد ہلاک جبکہ متعد د زخمی ہوگئے۔ ریڈ کراس نے بتایا ہے کہ شمالی صعدہ میں سعودی اتحاد نے بچوں سے بھری ہوئی ایک بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں ہلاک ہوئے۔دوسری جانب سعو دی اتحاد نے یمنی علاقے صعدہ پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ کارروائی سعودی شہر جازان پر بیلسٹک میزائل حملے کے ذمہ داروں کیخلاف کی گئی۔سعودی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے سرکاری نیوز ایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ حوثی باغی دیگر مجرمانہ کاروائیوں کے علاوہ معصوم بچوں کو عسکریت پسندی اور انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

مزید : علاقائی