پاکستان برازیل میں ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے باہمی یادداشت پر دستخط

پاکستان برازیل میں ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے باہمی یادداشت پر دستخط

جوہانسبرگ(فہیم شبیرسے)پاکستان اور برازیل نے ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے باہمی یادداشت پر دستخط کئے ہیں،برازیل میں پاکستان کے سفیر نجم الثا قب اور ہیڈ آف برازیلین کارپوریشن ایجنسی(اے بی سی) سفیر جاؤ المینو نے اپنی گورنمنٹ کی جانب سے دستخط کئے،مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان زراعت،لائیو سٹاک،صحت تعلیم اور دوسری مہارتوں میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے،مفاہمتی یادداشت پر پانچ سال کے لئے دستخط کئے گئے ہیں۔اس موقع پر سفیر پاکستان نجم الثاقب اور جاؤ المینو نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے،دونوں ملکوں کے عوام کی بہتری کئے اقدامات کئے جائیں گے،پاکستان اور برازیل کے درمیان 1950سے اچھے تعلقات برقرار ہیں۔

مزید : عالمی منظر