دیامر میں سکولوں کوآگ لگانے والے عناصرکوبے نقاب کیاجائے، سید ذیشان حیدر شیرازی

دیامر میں سکولوں کوآگ لگانے والے عناصرکوبے نقاب کیاجائے، سید ذیشان حیدر ...

جوہانسبرگ (بیورورپورٹ) نل سپرٹ کی مشہور و معروف سماجی شخصیت اور ماہر امور نوجوانان سید ذیشان حیدر شیرازی نے کہاہے کہ دیامر میں سکولوں کوآگ لگانے کاواقعہ قابل مذمت ہے،دیامر میں سکولوں کوآگ لگانے والے عناصرکوبے نقاب کیاجائے، سکیورٹی ایجنسیزاورریاستی ادارے تعلیمی اداروں کے تحفظ کوہرصورت یقینی بنائیں ،علم کی شمع کوبجھانے کی سازشوں میں مصروف عناصر اسلام اورانسانیت کے دشمن ہیں ،دین حنیف تمام بنی نوع کو علم کے حصول کاحق عطا ء کرتاہے ،مدارس رشدوہدایت کے سرچشمہ اور علم وحکمت کے مراکز ہیں ،ماڈل معاشرے کی تشکیل کے لئے اساتذہ نوجوان نسل کی اسلامی اصولوں کے مطابق تربیت کریں،تعلیم ہرانسان کابنیادی حق ہے، تعلیم کے زیورسے آراستہ افرادہی پاکستان کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔

سید ذیشان حیدر شیرازی نے مزید کہاکہ قوموں کی بیماریوں کا واحد حل احکام قر آن پر عمل پیرا ہونے میں پوشید ہ ہے،قر آن کریم قیامت تک آنے ولالے انسانیت کودرپیش مسائل کا حل رکھتا ہے۔علم انبیاء کی میراث اوراسلاف کی امانت ہے۔

مزید : عالمی منظر