تجارتی جنگ کے نتائج امریکی عوام کیلئے مایوس کن ہونگے
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)امریکی حکومت نے اس بات کو بہانہ بنا کر تجارتی جنگ شروع کی ہے کہ امریکہ کی قومی سیکیورٹی کو مضبوط کیا جائے ، مینیوفیکچرینگ کو امریکہ میں واپس لایا جائے اور امریکی مزدوروں کیلئے روزگار کے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔تاہم تجارتی جنگ کے نتائج امریکی عوام کیلئے مایوس کن ثابت ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل نے اپنے ایک تبصرے میں کیا ہے،حالیہ دنوں میں امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر نے صنعتی و کاروباری اداروں کے نمائندوں کو بلا کر ایک اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس کے شرکا نے اس تشویش کا اظہار کیا کہ غیرملکی مصنوعات پر اضافی ٹیرف لگانے سے امریکی صنعتی و کاروباری اداروں کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا اور روزگار میں کمی واقع ہوگی اور یوں امریکی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔