چین،عالمی تجارتی بندرگارہوں کی چھٹی نمائش کا افتتاح

چین،عالمی تجارتی بندرگارہوں کی چھٹی نمائش کا افتتاح

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کی بین الاقوامی تجارتی بندرگاہوں کی چھٹی نمائش شمالی چین کے شہر زوئی فن حا میں شروع ہوئی۔چین ، پاکستان،روس،جرمنی اور ملائشیا سے آنے والے 426 صنعتی وکاروباری اداروں نے موجودہ نمائشمیں شرکت کی۔یہ نمائش چین میں تجارتی بندر گاہوں کے حوالے سے پہلی نمائش ہے۔جس کا مقصد معلومات کا تبادلہ،فروخت،سرمایہ کاری، مزاکرات،اور تجارتی خدمات کیلئے کیلئے رابطوں اور تبادلوں کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔4 روزہ نمائش کا موضوع ہے ’’بندرگاہوں کے تجارتی رابطو ں کو مضبوط کیا جائے‘‘۔یہ نمائش 45ہزار مربع میٹر کے رقبے پر جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر