مسلمانوں کی یہودیوں کے ساتھ ایک ایسی تقریب میں شرکت کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

مسلمانوں کی یہودیوں کے ساتھ ایک ایسی تقریب میں شرکت کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
مسلمانوں کی یہودیوں کے ساتھ ایک ایسی تقریب میں شرکت کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن)جرمنی سے تعلق رکھنے والے یہودی اور مسلمان رہنماوں نے آوشوِٹس پہنچ کر ایک یادگاری تقریب کی قیادت کی۔ یہ کثیرالعقیدہ تقریب لٹسمان اشٹٹ بستی کے یہودیوں کی بیدخلی کے چوہتر برس مکمل ہونے کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔
رابی ہنری برانڈٹ اور جرمنی میں مسلمانوں کی سینٹرل کونسل کے ایمان مازیک نے اس تقریب کی مشترکہ طور پر قیادت کی اور آوشوِٹس کے اذیتی مرکز کے داخلی دروازے پر شرکاسے خطاب بھی کیا۔
اس تقریب میں دو جرمن وفاقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے۔ ان میں ایک تھورنگیا کے بوڈو رامیلو تھے اور دوسری جرمن سیاسی شخصیت شیلسوگ ہوشٹائن کے وزیر اعلیٰ ڈینئل گوئنتھر تھے۔ ان دونوں نے آو¿شوِٹس میموریئل پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائیں۔
بنیادی طور پر یہ ایک معلوماتی اور تعلیمی دورہ تھا جس کا انتظام مشترکہ طور پر جرمن مسلمانوں کی مرکزی کونسل اور یونین آف پروگریسو جِیوز نے کیا تھا۔ اس میں خاص طور پر شام اور عراق سے تعلق رکھنے والے مسلمان مہاجرین کے ہمراہ نوجوان یہودی افراد بھی شریک تھے۔
اس خصوصی کثیر العقیدہ یادگاری تقریب کا اہتمام ایسے وقت پر کیا گیا جب لٹسمان اشٹٹ گیٹو سے سڑسٹھ ہزار یہودیوں کو آوشوِٹس کے اذیتی مرکز میں منتقل کیے جانے کے عمل کو چوہتر برس مکمل ہوئے تھے۔ نو اگست سن 1944 میں شروع کی گئی منتقلی کا عمل تین ہفتے تک جاری رہا تھا۔
ان سڑسٹھ ہزار یہودیوں میں سے پینتالیس ہزار کو آوشوِٹس میں بنائے گئے گیس چیمبرز کے ذریعے موت کے منہ میں دھکیل دیا گیا تھا۔ نازی حکومت نے پولینڈ کے تیسرے بڑے شہر لوڈش کو سن 1940 میں لٹسمان اشٹٹ کا نام دیا تھا۔ دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد پولستانی حکومت نے سابقہ نام بحال کر دیا تھا۔
یہ امر بھی اہم ہے کہ پولینڈ میں واقع آوشوِٹس کے اذیتی مرکز میں مجموعی طور پر تیرہ لاکھ کے قریب یہودیوں کو منتقل کیا گیا تھا۔ اس جبری منتقلی کے بعد تقریباً گیارہ لاکھ مقید افراد کو نازی فوجیوں نے مختلف طریقوں سے ہلاک کر دیا تھا۔ اس اذیتی مرکز سے صرف 196 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔
لٹسمان اشٹٹ گیٹو نازی جرمن دور حکومت کے مقبوضہ علاقوں میں دوسری بڑی بستی تھی، جس میں یہودیوں کے ساتھ روما خانہ بدوشوں کو بھی پابند کیا گیا تھا۔ کارل لٹسمان نازی فوج کے اہم جرنیلوں میں شمار ہوتے تھے۔ جب روسی افواج نازیوں کو شکست دیتی ہوئی لوڈش میں داخل ہوئی تو اِس بستی میں صرف 877 یہودی چھپے ہوئے ملے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -