تنہائی آپ کو شوگر کا مریض بنا سکتی ہے ، ڈاکٹرآصف قریشی

تنہائی آپ کو شوگر کا مریض بنا سکتی ہے ، ڈاکٹرآصف قریشی

لاہور(پ ر)جناح ہسپتال لاہور کے ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف قریشی کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو تنہائی پسند ہوتے ہیں یا زیادہ تر اکیلے رہتے ہیں، انہیں ٹائپ 2 ذیابیطس (شوگر) میں مبتلا ہونے کا خطرہ دوسرے افراد کی بہ نسبت کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ڈاکٹرمحمدآصف قریشی کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو تنہائی پسند ہوتے ہیں یا زیادہ تر اکیلے رہتے ہیں، انہیں ٹائپ 2 ذیابیطس (شوگر) میں مبتلا ہونے کا خطرہ دوسرے افراد کی بہ نسبت کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ڈاکٹرمحمدآصف قریشی نے سینئرچیئرمین پریس کلب مانگا محمدعدنان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جن کے دوستوں کی تعداد کم ہوتی ہے اور جو زیادہ میل ملاپ کے مقابلے میں اکثر اکیلے رہتے ہیں، ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا ہونے کی شرح بھی دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ان کا مزیدکہنا ہے کہ تنہائی پسند یا اکیلے پن کے احساس میں مبتلا مردوں کی تقریباً 29 فیصد تعداد ٹائپ 2 ذیابیطس کا شکارہوتی ہے، جبکہ خواتین میں یہی شرح اس سے کہیں زیادہ یعنی 49 فیصد پائی جاتی ہے۔

خواتین جذباتی اور سماجی تعلقات وغیرہ میں مردوں کی بہ نسبت زیادہ حساس ہوتی ہیں اور وہ بہت جلد احساسِ تنہائی کا شکار ہوجاتی ہیں، شاید اسی لیے وہ ٹائپ 2 ذیابیطس میں بھی زیادہ مبتلا ہوجاتی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4