لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے آگاہی واک

لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے آگاہی واک

لاہور(جنرل رپورٹر)لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر ز، ڈاکٹرز اور نرسز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق لیڈی ولنگٹن اسپتال میں "بریسٹ فیڈنگ ویک" کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔آگاہی واک میں ایم ایس لیڈی ولنگڈن اسپتال ڈاکٹرخواجہ محبوب سمیت ڈاکٹرز،نرسزاوردیگرملازمین نے شرکت کی ۔ آگاہی واک میں ماں کے دودھ کی اہمیت اورفوائدپرروشنی ڈالی گئی۔ واک میں مریضوں،ان کے لواحقین اورعام شہریوں کوماں کے ودھ کی افادیت بتائی گئی۔مقررین نے کہا کہ ماں کے دودھ کاکوئی نعم البدل نہیں،ماں کادودھ غذا،شفا،اورحکم خدا بھی ہے۔مقررین نے کہا کہ لاہورسمیت دنیابھرمیں یکم سے سات اگست تک ماں کے دودھ کی اہمیت کاعالمی دن منایاجاتاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4