سکولوں میں خواجہ سراء بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے، محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن

سکولوں میں خواجہ سراء بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے، محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)) محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں خواجہ سرا بچوں کے لئے خصوصی ہدایات جاری کر دیں ۔پروٹیکشن آف رائٹ ایکٹ کے تحت خواجہ سرا بچوں کو خصوصی تحفظ دیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ایک مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں انہیں نارمل میل اور فی میل بچوں کی طرح خواجہ سراء بچوں کے ساتھ بھی مساویانہ سلوک کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اس حوالے سے محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے تمام سی ای اوز کو ہدایات جاری کی ہیں جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اضلاع کے سکولوں میں قائم تمام پرائیویٹ اور سرکاری اداروں میں نئے داخلہ لینے والے خواجہ سراء بچوں کے ساتھ برابری کا سلوک کریں اور انہیں کسی بھی قسم کی پرابلم پیش نہ آنے دیں ۔علاوہ ازیں مراسلے میں یہ بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ داخلہ فارم میں دوسرے بچوں کی طرح خواجہ سراء بچوں کا الگ خانہ بنایا جائے اور خواجہ سراء بچوں کے حوالے سے دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

تمام سی ای اوز کو یہ بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ خواجہ سراء بچوں کی حفاظتی انتظامات کے حوالے سے خود مانیٹرنگ کریں۔ مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے خواجہ سراء بچوں کے حوالے سے محکمہ تعلیم کی ہدایات پر عمل کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4