جتنے والے امیدواروں کے ہزاروں ووٹ مسترد کر کے پسندیدہ امیدوار کو جتوایا گیا ،نصیر احمد

جتنے والے امیدواروں کے ہزاروں ووٹ مسترد کر کے پسندیدہ امیدوار کو جتوایا گیا ...

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہو ر کے رہنما نصیر احمد، عبدالکریم میو، رضوان خان جیالہ، محمد ابراہیم، سہیل جٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن اور غیر جمہوری قوتوں نے الیکشن کا مینڈیٹ چوری کرکے پاکستان کی جمہوری ترقی پر شب خون مارا ہے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں بشمول تحریک انصاف بھی دھاندلی کا شور مچارہی ہے تحریک انصاف کے قائد نے بیان میں کہا تھا کہ امیدوار جو بھی حلقہ کھلوانا چاہیں ہم ان کی مدد کریں گے لیکن امیدواروں کی گنتی کرنے کی درخواستوں کے خلاف ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ سے سٹے آرڈر لیے جا رہے ہیں جو عمران خان کی یوٹرن والی پالیسی کا تسلسل ہے۔ جتنے والے امیدواروں کے ہزاروں کی تعداد میں ووٹ مسترد کر کے پسندیدہ امیدوار کو جتوایا گیا ہے کسی بھی جمہوری ملک میں جمہوری مینڈیٹ چوری کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تمام تر دھاندلی کے باوجود پارلیمنٹ میں بیٹھنے او وہاں جا کر دھاندلی کی تمام تر سازشوں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پوری ملک کی جماعتوں کا دھاندلی کے خلاف علم آواز ہونا اور ایک فورم پر اکٹھا ہونا اچھی بات ہے اور اس پر چیف جسٹس سے اپیل کی کہ RTS سسٹم کی ناکامی اور اس پر آنے والے اربوں روپے پر سوموٹو ایکشن لیاجائے اور ذمہ داران کے ساتھ سخت قانونی کاروائی اور اربوں روپے کی ریکوری کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4