یو ای ٹی میں بعنوان’آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن دوروزہ تربیتی ورکشاپ

یو ای ٹی میں بعنوان’آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن دوروزہ تربیتی ورکشاپ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) شعبہ کوالٹی (QEC) کے زیر انتظام یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں بعنوان’آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن‘ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد، ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر عامر عزیز،ڈپٹی ڈائریکٹر مرید عباس،پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس انجم،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر اور اساتذہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ورکشاپ کے آغاز میں ڈاکٹر عامر عزیز نے آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن سسٹم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ جبکہ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالدکا کہنا تھا مختلف اداروں کی جانب سے متعارف کرائے گئے بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے کے لیے اس طریقہ کار اور نظام کو مؤثر بنا کر استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

یو ای ٹی اعلی معیاری اور مارکیٹ کی طلب کیمطابق تعلیم پر یقین رکھتی ہے اور اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔انہوں نے ورکشاپ میں شرکاء سے گفتگو کے دوران موجودہ دور میں تعلیم کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھانے پربھی زور دیا۔ورکشاپ کے اختتام پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد کی جانب سے شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4