گنگا رام ہسپتال کے حکام کا آؤٹ ڈور کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

گنگا رام ہسپتال کے حکام کا آؤٹ ڈور کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور(جنرل رپورٹر) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر عامر زمان نے گنگارام ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد فیاض بٹ اور دیگر ٹیم کے ہمراہ گنگا رام آؤٹ ڈور کا ہنگامی دورہ کیا اس دوران انہوں نے لیور کلینک پر اچانک چھاپہ مارا انہوں نے مریضوں کی شکایات سنی اور ہیپاٹائٹس کی غریب مریضوں کو ادویات سمیت ویکسین مفت فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم جاری کیا اس دوران وی سی پروفیسر عامر زمان اور ایم ایس ڈاکٹر فیاض بٹ نے ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گنگارام ہسپتال کی نئے دور کے تقاضوں کے عین مطابق اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے آؤٹ ڈور میں سینئر ڈاکٹرز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا پروفیسر عامر زمان نے کہا کہ مریضوں اور ڈاکٹرز میں موجود رابطے اور خلاء ہر حال میں دور کرینگے، مریضوں کو بہترین سروسز اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائینگے اسی پر ایم ایس ڈاکٹر فیاض یقینی بنائینگے اس پر ایم ایس ڈاکٹر فیاض بٹ نے کہا کہ صوبے میں گنگارام ہسپتال وہ واحد ہسپتال ہے جہاں ’’ان ڈور‘‘ میں مکمل طور پر مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ہر قسم کے آپریشن مفت کئے جاتے ہیں زیر علاج مریضوں کو ایک ٹیڈی پیسہ کی دوائی بازار سے نہیں منگوانی پڑتی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4