الیکشن میں دھاندلی پر الیکشن کمیشن فوری طور پر مستعفی ہو جائے، میاں ایوب

الیکشن میں دھاندلی پر الیکشن کمیشن فوری طور پر مستعفی ہو جائے، میاں ایوب

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلہ ہوا ہے اس لئے ایک منٹ ضائع کئے بغیر الیکشن کمیشن فوری طور پر مستعفی ہو جائے یہی ہر جماعت کا متفقہ مطالبہ ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے اور اب ہر جماعت کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ دھاندلی زدہ الیکشن کروانے پر الیکشن کمشنر فوری طور پر مستعفی ہو جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر دھاندلی نہ کی جاتی تو پھر پیپلز پارٹی کی جیت یقینی تھی یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ لیاری سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ہار جائیں لیکن ان کے بیلٹ باکسوں کو تو کراچی کی ندی نالوں میں ڈال کر انہیں زبردستی ہروایا گیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اگر ایسا نہ کیا جاتا تو ہر جگہ سے پیپلز پارٹی والے لید ووٹوں سے جیت رہے تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4