پولیس جوانوں کی شہادتیں ناقابل فراموش ہیں،پروفیسر ظفراقبال نعیمی

پولیس جوانوں کی شہادتیں ناقابل فراموش ہیں،پروفیسر ظفراقبال نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ظفراقبال نعیمی نے کہاہے کہ پولیس جوانوں کی شہادتیں ناقابل فراموش ہیں۔امن وامان کی بحالی کے پا ک پولیس نے صف اول کاکردارادا کیاہے۔وطن عزیر کے خلاف ہونے والی اندورنی وبیرونی سازشوں کواتحادواتفاق کی قوت سے ہی ناکام بنایاجاسکتاہے ہزاروں جوان نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرارض وطن کودہشت گردی وانتہاء پسندی سے پاک کیاہے ہمیں اپنے ارد گرد شرپسند عناصرپرکڑی نظر رکھنی چاہیے تاکہ دہشت گردی کاناسور دوبارہ سرنہ اٹھاسکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں شہداء پاکستان کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے پروفیسر وارث علی شاہین،علامہ میاں خلیل احمدنے بھی خطاب کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ پرامن معاشرے کے قیام کے لئے علماء قوم فکری اصلاح کریں۔تعلیم کے فروغ دے کرہی انتہاء پسندی ودہشت گردی کو کم کیاجاسکتاہے۔

دہشتگردی سے نجات حاصل کرنے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنے اپنے حصہ کا دیپ جلانا ہوگا ، اسلام میں فتنہ وفساد کی کوئی گنجائش نہیں ، ضرورت اس بات کی ہے کہ موجودہ حالات میں اسلام کا صحیح تصور اجاگر کیاجائے۔