الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروانے میں بُری طرح سے ناکام ہو گیا ،زبیر کاردار
لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے این اے 125کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج اُن کا آئینی حق ہے الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروانے میں بُری طرح سے ناکام ہو گیا ہے چیف الیکشن کمیشن کو استعفیٰ دے دینا چاہیے اسی میں ان کی اور ان کے ادارے کی عزت ہے۔ پیپلز پارٹی متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر عوامی حقوق کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی اور پی ٹی آئی کو ان کے وعدے یاد کرواتی رہے گی۔