لیسکو جیا موسیٰ کے سالانہ انتخابات، سخی سلطان گروپ اکثریت سے کامیاب

لیسکو جیا موسیٰ کے سالانہ انتخابات، سخی سلطان گروپ اکثریت سے کامیاب

فیرو زوالہ (نامہ نگار) سب ڈویژن لیسکو جیا موسیٰ کے سالانہ انتخابات میں سخی سلطان گروپ بھاری اکثریت سے پورا پینل جیت گیا کامیاب ہونے والوں میں چےئرمین سخی سلطان ،وائس چےئرمین چوہدری محمد بوٹا ،جنرل سیکرٹری محمد اختر ،جوائنٹ سیکرٹری میاں شاہد منتخب ہو گئے پینل کی جیت پر لیسکو ملازمین کا جشن زبردست نعرے بازی اور بھنگڑے ڈالے گئے جبکہ مخالف گروپ محمد ریاض کا پورا پینل ہار گیا سب ڈویژن لیسکو کوٹ عبدالمالک میں چےئرمین حاجی شکیل احمد ،وائس چےئرمین محمود شاہ جنرل سیکرٹری فرہا د حسین ڈوگر کامیاب ہوئے جبکہ سب ڈویژن لیسکو جی ٹی میں چےئرمین حافظ محمد باسط ،جنر ل سیکرٹری سید آفتاب حیدر منتخب ہو ئے سب ڈویژن فیض پور کے انتخابات میں چےئرمین طارق سلام بلا مقابلہ کامیاب ہوئے جبکہ چوہدری محمد نواز جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ،سب ڈویژن فیصل پارک چےئرمین رانا آفتاب احمد اور جنرل سیکرٹری حافظ شفیق احمد کامیاب ہو گئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4