نئی حکومت کیلئے معیشت کی بہتری اولین ترجیح ہونا چاہیے،خالد پرویز

نئی حکومت کیلئے معیشت کی بہتری اولین ترجیح ہونا چاہیے،خالد پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے لیے معیشت کی بہتری اولین ترجیح ہونا چاہیے معاشی اشاریے بہتر ہوں گے تو سب کچھ بہتر ہوتا جائے گا۔ نئی حکومت کو کاروباری آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی چھوٹے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی سے روزگار کے نئے مواقع مہیا ہو سکیں گے۔ حکومت انکم سپورٹ سکیمیں چلا کر لوگوں کو بھکاری بنانے کی بجائے آسان شرائط پر قرضہ دے کر انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرے۔خالد پرویز نے کہا نئی حکومت چیلنجوں کو مواقع میں بدل سکتی ہے اگر قومی مالی معاملات صاف شفاف رہیں اور چیک اینڈ بیلنس کا نظام مؤثر طور پرکام کرے۔ پاکستان اپنی کپیسٹی سے بہت کم ٹیکس اکٹھا کرتا ہے وجہ ٹیکس سسٹم کا ناقص اور کرپشن سے بھرا ہونا ہے وہ طاقتور اور مقتدر حلقے جو ٹیکس نہیں دیتے یا ٹیکس چوری کرتے ہیں ان سے سختی سے نبٹنا ہوگا اور چھوٹے کاروباری افرد کو وِدہولڈنگ ٹیکس جیسے ظالمانہ ٹیکسوں کے شکنجے سے نکالنا ہوگا۔ FBR کو بزنس کمیونٹی کا باس نہیں دوست بنانا ہوگا۔