مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں، امتیاز شاہ

مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں، امتیاز شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج مشن وزارت مذہبی مکہ مکرمہ کے ڈائریکٹر رہائش و ٹرانسپورٹ امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں حجاج اکرام کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت آنے والے عازمین حج کی رہائش ،ٹرانسپورٹ اور دیکھ بھال کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور معاونین حجاج ہر مرحلے اور مقام پر حجاج اکرام کی مدد اور رہنمائی کے لیے 24گھنٹے موجود ہیں ،انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر حجاج اکرام کو دستیاب کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور حجاج اکرام کی شکایات پر فوری کارروائی کر کے ان کا ازالہ کیا جاتا ہے ،امتیاز شاہ نے مزید کہا کہ حج مشن کے تمام اراکین خدمت کے جذبے کے تحت اپنے فرض کو عبادت سمجھ کر سر انجام دے رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ حجاز مقدس میں عازمین کا قیام پر آسائش رہے اور انہیں رہائش،خوراک،ٹرانسپورٹ اور علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات حاصل ہوں،انہوں نے اس موقع پر سعودی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا جس کی وجہ سے حج مشن کا عملہ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہا ہے اور حجاج اکرام کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ہر ممکن سہولت حاصل ہو رہی ہے ،ڈائریکٹر رہائش و ٹرانسپورٹ امتیاز شاہ نے پاکستانی عازمین حج سے کہا کہ وہ اپنی رہائش گاہوں اور حرم تک آمدو رفت کے لیے صبر و تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں بزرگوں،بچوں اور خواتین کو ٹرانسپورٹ میں ترجیح دیں اور رش کی صورت میں کسی بھی مقام پر جمگھٹا لگانے کی بجائے پھیل کر کھڑے ہوں تا کہ دھکم پیل کی صورت حال پیدا نہ ہو،انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے لیے ٹرانسپورٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اس لیے جلد بازی کی بجائے کچھ دیر انتظار کے بعد بسوں میں سوار ہوں تا کہ وہ بسوں میں کھڑے ہونے کی بجائے نشستوں پر بیٹھ کر سفر کریں۔
عازمین حج

مزید :

صفحہ آخر -