لاہور سے آج عازمین حج کی4فلائٹس جدہ جائیں گی

لاہور سے آج عازمین حج کی4فلائٹس جدہ جائیں گی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج اپریشن2018ء جاری، لاہور سے آج عازمین کی4فلائٹس جدہ جائیں گی، پہلی سعودی ائیر لائنز کی فلائٹ نمبر SV737، 310 عامین کے ساتھ 10بج کر20منٹ پر،دوسری ائیر بلیو فلائٹ نمبرPA470، 220 عازمین کے ساتھ5بج کر20منٹ پر،تیسری سعودی ائیر لائنزفلائٹ نمبرSV735 ، 310عازمین کے ساتھ 7بج کر20منٹ پر،چوتھی پی آئی اے کی فلائٹ نمبرPK0759،305 عازمین کے ساتھ ساڑھے10بجے لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوں گی ۔تمام عازمین کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ فلائٹ کی روانگی کے وقت سے6گھنٹے پہلے ائیر پورٹ پہنچ جائیں ۔

پروازیں

مزید : صفحہ آخر