شاعرِ پاکستان ناصر بشیر کا سفرنامہ ’’حج بیتی‘‘ کے نام سے چھپ گیا

شاعرِ پاکستان ناصر بشیر کا سفرنامہ ’’حج بیتی‘‘ کے نام سے چھپ گیا

لاہور(ادبی رپورٹر) شاعرِ پاکستان ،کالم نگار اور سفرنامہ نگار پروفیسر ناصر بشیر کے سفرِ حج کے مشاہدات و تاثرات پر مشتمل کتاب ’’حج بیتی‘‘ کے نام سے چھپ گئی ہے۔216صفحات پر مشتمل یہ خوبصورت سفرنامہ ء حج اشاعتی ادارے کتاب ورثہ غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور نے چھاپا ہے۔فلیپ ممتاز صحافی اور تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی نے لکھا ہے۔ بقول مجیب الرحمن شامی ’’ناصر بشیر اپنے قاری کو اس طرح اپنا رفیق بناتے ہیں کہ وہ خود بھی اس مبارک سفر کا حصہ بن جاتا ہے۔ پڑھنے والا سمجھتا ہے کہ ناصربشیر کی جگہ وہ خود حج کر رہا ہے۔ حج کے سفرنامے بہت لکھے گئے اور بہت لکھے جائیں گے لیکن ناصربشیر کی ’’حج بیتی‘‘ اپنی بے ساختگی کی وجہ سے یاد رہے گی‘‘۔یاد رہے کہ ناصربشیر کا یہ سفرنامہ روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کے سنڈے میگزین میں قسط وار چھپ چکا ہے۔ ’’حج بیتی‘‘ کا انتساب ناصر بشیر نے حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اور طواف ٹریولز کے سی ای او حاجی مقبول احمد کے نام کیا ہے۔ پچاس فیصد رعایت پر کتاب حاصل کرنے کے لئے فون نمبر03334339350پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل ان کا لکھا ہوا عمرے کا سفرنامہ ’’پہلی پیشی‘‘ چھپ کر قبولیت عام حاصل کر چکا ہے اور ’’حج بیتی‘‘ کے ساتھ ہی پہلی پیشی کا دوسرا ایڈیشن بھی چھپ گیا ہے۔

’’حج بیتی‘‘

مزید : صفحہ آخر